سونے کی قیمت بڑھ گئی، ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی، 10 گرام سونے کے نرخ 342 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی، 1400 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 13 ہزار 800 روپے فی تولہ فروخت ہوا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *