سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی، 16مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ہے، ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 7 ہزار 459 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ چاندی 310 روپے کمی سے 8541 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 87 ڈالرز کی کمی کے بعد 5,018 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اور ملکی معاشی حالات سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *