سونے کی قیمتیں جمود کا شکار! جانیں آج 18 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونے کے ریٹس کیا ہیں

کراچی پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس آج 18 نومبر 2025 کو ایک تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج سہ پہر نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مقامی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ائی جس کے باعث آج بھی 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 39 ہزار 223 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق آج 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 38 ہزار 466 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی مارکیٹ؛

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4083 ڈالر رہی جو گزشتہ ریٹ کے برابر ہے تاہم چاندی کی فی اونس قیمت 50.96 ڈالر رہی جس میں 0.55 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *