سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900روپے اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)گذشتہ دو روز کی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *