سوناکشی کی مسلمان دوست سے شادی، لو سنہا کے بعد کش سنہا نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (پاکستان امیج) حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائی کش سنہا نے بہن کی شادی پر غیر موجودگی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شرکت کی تھی۔
روزنامہ” جنگ “کے مطابق بہن کی شادی پر غیر موجودگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کش سنہا نے کہا کہ میں نے شادی میں شرکت کی تھی اور چند دوست احباب کے پاس میری شادی کی تقریبات میں لی گئی تصاویر بھی موجود ہیں لیکن میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ خبریں کون پھیلا رہا ہے، کیونکہ میں نے چند نامور پورٹلز پر اس حوالے سے مضامین پڑھے ہیں جنہوں نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوے کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت ان کے اہل خانہ کے لیے حساس ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے دیگر مہمانوں کی طرح صحافیوں کی نظروں میں نہیں آئے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی پرائیوسی پسند ہے، اور میڈیا میں تصاویر گردش نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں وہاں نہیں تھا۔ میں اپنی بہن کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی سے متعلق مختلف دعوے کئے تھے، کبھی کہا کہ بین المذاہب شادی کی وجہ سے ان کے خاندان میں بھوٹ پڑ گئی ہے، تو کبھی کہا کہ اداکارہ کے بھائی اور والدہ نے انہیں سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے، پھر شادی کی تقریب میں بھائیوں کی عدم موجودگی کا دعویٰ بھی کیا۔بعدازاں لو سنہا نے بھارتی میں میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو اپنے ذرائع بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *