سوناکشی کی شادی،شتروگھن سنہا نے ان دیکھی تصاویر و ویڈیوز شیئر کر دیں

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی لاڈلی بیٹی کی شادی کی مختلف تقریبات سے ان دیکھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ و اداکار ظہیر اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔شادی کے اس پُر مسرت موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا، 23 جون کو سب سے پہلے سول ویڈنگ اداکارہ کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں شاندار استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا تاہم اب دلہنیا کے والد و سینیئر اداکار شتروگھن سنہا نے شادی کی مختلف تقریبات سے چند یاد گار و ان دیکھی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے شادی میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی لاڈی کی شادی کو اس صدی کی شادی قرار دے دیا۔انہوں نے لکھا کہ عاجزی و انکساری کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنی موجودگی سے ہمارے خاص دن کو اور بھی خاص بنا دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری پیاری بیٹی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنی زندگی کے خوبصورت سفر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، اس موقع پر آپ سب کے پیار، محبت اور نیک خواہشات نے اسے اس صدی کی شادی بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی کی ظہیر اقبال سے ہونے والی شادی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟ ہر باپ اس لمحے کا انتظار کرتا ہے جب اس کی بیٹی اپنے پسندیدہ شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرے۔ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ سب سے زیادہ خوش نظر آتی ہے۔ انکی جوڑی سلامت رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 44 برس قبل میں نے اپنی پسند کی بہت کامیاب، بہت خوبصورت، بہت باصلاحیت لڑکی پونم سنہا سے شادی کی تھی اب سوناکشی کی باری ہے کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *