سونالی بیندرے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ماضی میں بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کے پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں جس کی تردید دونوں کرکٹرز کی جانب سے بارہا کی جاتی رہی ہے۔

تاہم 2 ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ جشن کراچی اور 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سونالی بیندرے سے متعلق سوال کیاکہ ’ہم سنتے آئے ہیں کہ سونالی بیندرے شاہد آفریدی پر بہت مرتی ہے اس میں کتنی سچائی ہے؟

میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے ذو معنی جواب دیا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ میں نانا بن چکا ہوں لہٰذا اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں‘ ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *