سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(پاکستان امیج)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج وکلا اور پولیس میں تصادم ہو گیا،پولیس نے ایک وکیل کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلا نے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے،وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا،پولیس کی جانب سے وکلا مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *