لاہور ( پاکستان امیج ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سول سرونٹس انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، سول سروسز صرف ملازمت نہیں بلکہ بھاری ذمہ داری بھی ہے، قانون اور آئین کی حکمرانی کا نفاذ ضروری ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سول سرونٹس عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ہم سب کو ملکی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہو گا، ملکی ترقی کیلئے امن واستحکام ضروری ہے، پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانا ہوگا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image