سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں اپریل 2025 کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، مذکورہ بیٹری کی سابقہ قیمت 4 لاکھ روپے تھی جو کے اب کم ہوکر 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیوبولر بیٹری بھی 15 ہزار روپے سستی ہوگئی، مذکورہ بیٹری 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 55 ہزار روپے تک آگئی۔

دوسری جانب سولر پینلز کی قیمت 28 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو ماہرین درآمدات میں اضافے اور حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 8,000 میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔ اب مقامی سطح پر سولر انورٹر اور دیگر اشیاء کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، جس سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *