سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا کی وضاحت سامنے آگئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سولر لائسنسنگ کے معاملے پر نیپرا نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں۔

نیپرا حکام کے مطابق سولر لائسنسنگ کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں، تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین کو نیپرا سے منظوری لینا ہوگی۔

حکام نے واضح کیا کہ 25 کلو واٹ سے کم کیپیسٹی والے کنکشن کی منظوری کا اختیار تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھا، آف گرڈ صارفین کا نیپرا منظوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق نئے ریگولیشنز سے پہلے نیپرا 25 کلو واٹ سے زائد کنکشن کی منظوری دیتی تھی، آن گرڈ سولر کنکشن کیلئے صرف ون ٹائم ایک ہزار فی کلو واٹ فیس رکھی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ سولر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *