سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بجلی کا یونٹ کتنا مہنگا کیا جائے گا؟ ایسی تجویز آ گئی کہ سن کر کئی افراد کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور (پاکستان امیج)سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کے لیے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔وزارت توانائی کے حکام کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو بجلی کے یونٹس کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔اعلیٰ اور متوسط ​​طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگا لیے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں، وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ تین روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *