سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کا بھانڈا پھوٹ گیا! جانیے تعلیمی ادارے کب سے کھل رہے ہیں

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے اور آن لائن یا ہائبرڈ کلاسز کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کسی بھی نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتے کے پانچ دن فزیکل کلاسز جاری رہیں گی۔ کسی بھی ادارے کو ہفتے میں صرف چار دن کھولنے کی ہدایت حقیقت نہیں رکھتی۔

رانا سکندر حیات نے طلبا کو بھی ہدایت دی کہ وہ تعلیمی اداروں میں آئیں اور اپنی پڑھائی میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں رواں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *