کراچی(پاکستان امیج) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ کبریٰ خان کے خلاف تمام مواد ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم ’ایکس‘ (ٹوئٹر)انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی طرف سے یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت کے طلب کرنے پر تفتیشی افسر ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اداکارہ مہوش حیات نے چہرے کی شناخت کے لیے درخواست دی تھی اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا چہرہ ان کا نہیں ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں فرانزک ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، چنانچہ اداکارہ کی درخواست پر اس کی مبینہ ویڈیو اسلام آباد لیبارٹری کو بھجوائی گئی ہے۔ چنانچہ ہمیں فرانزک رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید چار ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image