سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی

ممبئی (پاکستان امیج)رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا سے نام کمانے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔

خوشی مکھرجی نے کہا کہ سوریا کمار یادیو سے کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا اور میرے بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔

سوریاکمار مجھے بے انتہا میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب میں خوشی مکھرجی نے بتایا تھا کہ میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں لیکن میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کماریادیو بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، وہ مجھے بہت میسجز کیا کرتے تھےلیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔

دوسری جانب سوریا کمار یادیو کی جانب سے ان دعوؤں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *