سوات (پاکستان امیج) سوات میں بھرے بازار میں سرکاری گاڑی میں سوار شخص نے خاتون کے ساتھ ملکر دوسری گاڑی کے شیشے توڑے اور فائرنگ بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی میں سوار افراد نے معمولی تکرار پر فائرنگ کی، متعلقہ شہری کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے۔
آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نوشاد نامی شخص نے سرکاری گاڑی اپنے کسی سرکاری افسر دوست سے حاصل کی اور پھر سوات کی سیر کے لئے آئے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے چیک پوسٹ پر اس شخص کو گرفتار کرلیا۔
Pakistan Image