سوات ایکسپریس وے پر ہائی ایس وین اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثہ، 4افراد جاں بحق

پشاور(پاکستان امیج) سوات ایکسپریس وے پر شاہ کوٹ کے قریب مسافر بردار ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو مسافروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر روانہ کر دیا گیا۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ہائی ایس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا، مسافر بردار ہائی ایس مردان سے دیر جا رہی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *