سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثہ، 16 افراد جاں بحق

راولپنڈی(پاکستان امیج)سوات ایکسپریس وے پر مسافر وین اور بس میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب مسافر وین کھڑی بس کے پیچھے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ وین سائیڈ پر پارک بس کے پیچھے آکر ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر بس کراچی سے بونیر جا رہی تھی جبکہ پیچھے سے آکر ٹکرانے والی وین پنڈی سے دیر جا رہی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *