سوئی گیس کے بعد ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمت کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
خیال رہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافے سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *