لاہور(پاکستان امیج)مہنگائی ، بجلی اور گیس بلوں سے پریشان عوام پر سوئی ناردرن گیس نے اربوں روپےکے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیئے،سوئی گیس حکام نے بے بسی کااظہار کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کئے گئے،اوگرانے خاموشی سے فکسڈ چارجر وصولی کی اجازت دیدی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین 0.9ہیکٹا میٹر گیس استعمال کرنے والے ماہانہ 400روپے فکسڈ چارجز دیں گے، نان پروٹیکٹڈ 1.5ہیکٹا میٹر تک استعمال کرنے والے 1000روپے ماہانہ اضافی بل دیں گے۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سےشامل کئے گئے ہیں،یہ صارفین سےزیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں،صارفین اس فکسڈ چارجز کو ہائیکورٹ چیلنج کر سکتے ہیں،گیس حکام ہے کہ اندازہ ہے کہ صارفین سے لئے جانے والے یہ سالانہ 60سے 70ارب روپے بنتے ہیں۔
Pakistan Image