ممبئی (پاکستان امیج) معروف اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی اور اُن کی گرل فرینڈ تانیہ شیروف نے راہیں جدا کر لی ہیں جس کی تصدیق اس جوڑی کے ایک قریبی دوست کی جانب سے نیوز پورٹل پر کی گئی ہے۔یہ بات بھارتی ویب سائٹ ’ای ٹائمز‘ نے بتائی ۔
متعدد بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آہان شیٹی اور اُن کی گرل فرینڈ تانیہ شیروف نے اپنا 11 سالہ رشتہ ختم کر لیا ہے،رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی رواں سال نومبر میں علیحدہ ہو گئی تھی اور اب دونوں اپنی اپنی نجی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دونوں نے تاحال ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اب تک اس جوڑی کے بریک اپ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ دوسری جانب آہان اور تانیہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے بریک اپ سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ 11 سال پرانا یہ جوڑاسکول سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کرتا آ رہا ہے۔
Pakistan Image