سنگین مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

کراچی(پاکستان امیج)سنگین مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاکھوں ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پروازوں کی گراؤنڈہینڈلنگ سروسز بند کردی گئیں،سوئس پورٹ نامی کمپنی کی جانب سے سروسز فراہمی بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2لاکھ 48ہزار ڈالرز کی فوری ادائیگی کی جائے جبکہ آئندہ سروسز کیلئے ایک لاکھ ڈالر ایڈوانس بھی جمع کروائے جائیں،مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کی متعلقہ شرائط کے تحت سروسز بند کی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *