سندھ کابینہ نے یونیورسٹیزسربراہان سے متعلق قانون کی منظوری دیدی،گورنر نے پہلے اعتراض لگا دیا تھا

کراچی(پاکستان امیج )سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے سندھ میں یونیو رسٹیز اور بورڈ کے سربراہان سے متعلق قانون کے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جبکہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *