سندھ میں سکول اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ، تیسری جماعت تک کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی(پاکستان امیج)محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعلیمی سال 2025-2024میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا شیڈول تیارکر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ سکول اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا،نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں ہوں گے،جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موسم گرما کی تعطیلا ت یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گے،موسم سرما کی تعطیلات 21دسمبر سے 31دسمبر تک ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *