سندھ: محرم کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد

کراچی (پاکستان امیج)محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر محرم الحرام میں متعدد علماء کی تقاریر پر پابندی لگادی۔

جیو نیوز کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *