سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری

اسلام آباد(پاکستان امیج)سندھ اور پنجاب میں تیل اور گیس کے شعبے سے خوشخبری ہے،حیدر آباد میں پساکھی سیون کنویں سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق تیل کی پیداوار تین سو پچہتر بیرل یومیہ سےبڑھ کرپانچ سو بیس بیرل ہوگئی،اوجی ڈی سی ایل کےمطابق رحیم یارخان ماری ایسٹ بلاک میں کنویں سے بھی گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔

او جی ڈی سی ایل کاکہنا ہےکہ 2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نجی کمپنی کوملنا شروع ہوگئی ہے،سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئےخط میں کہا گیاکہ دونوں کنویں100فیصداوجی ڈی سی ایل کی ملکیت ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *