سنجے دت نے بالی ووڈ انڈسٹری کا راز فاش کردیا

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔

سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔

حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے اپنے دل کی بات کہی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری اس قدر تقسیم ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم ایک فیملی تھے اور ہمیشہ رہیں گے، بس راستے سے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔‘

یاد رہے کہ سنجے دت اس وقت اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دی بھوتنی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو یکم مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مونی رائے، پلک تیواڑی اور سنی سنگھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *