سم بلاکنگ کام کر گئی، 30 مئی تک کتنے تاجروں نے رجسٹریشن کروا لی ؟ حیران کن اعدادو شمار

اسلام آباد(پاکستان امیج) 30 مئی تک 21870 تاجروں کی رجسٹریشن ہوچکی جب کہ تاجر دوست سکیم اورسم بلاکنگ کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد17 ہزار 569ہوگئی۔

ایف بی آر کے مطابق 30مئی تک تاجر دوست اور سم بلاک کے باعث رجسٹرڈ ہونے والے لوگوں کی کل تعداد21 ہزار870 ہوگئی، اعدادوشمار کے مطابق30 مئی تک کراچی میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 5ہزار512جبکہ لاہور میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 6 ہزار 706 ہے، اسلام آباد میں1927 اور راولپنڈی میں 2742 ہے۔

علاوہ ازیں پشاورمیں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد 1857جبکہ کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان 1226 ہے، ان چھ شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد19 ہزار970 جبکہ دوسرے شہروں میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے ٹیکس دہندگان کی تعداد1900 ہوگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *