سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 618 قیمتی موبائل فون اور 40 ڈیوائسز برآمد

کراچی (پاکستان امیج )کراچی میں موچکو چیک پوسٹ کے قریب پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈبل کیبن گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کئے، گاڑی سے سمگل شدہ نان پی ٹی اے موبائل فون چلانے والی40 ڈیوائس بھی برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی سمگلنگ کے لئے خصوصی طورپر تیارکی گئی تھی۔ موبائل فون اور ڈیوائسز کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *