سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور،سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس سماعت کل کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کررکھے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 3اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے،چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے،وکیل ایمان مزاری نے کہاکہ ہم نے صرف ٹوئٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی،عدالت سے استدعا ہے کیس کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،عدالت نے کیس سماعت کل کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *