سلمان خان بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی کراٹے کامبیٹ فائٹر کی کارکردگی کے معترف

ممبئی(پاکستان امیج)دبٸی میں کراٹے کامبیٹ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد شاہ زیب کی بھارتی اداکار سلمان خان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے شاہ زیب کو فائٹ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گریٹ فائٹ ہر جگہ 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کرتے ہو۔

بالی ووڈ اداکار نے شاہ زیب کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں منعقدہ مقابلوں میں پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نےانڈیا کے پوون گپتا کو ابتدا ہی میں ناک آؤٹ کردیا جبکہ دوسری فائٹ میں فیضان خان کو بھارتی حریف سے شکست ہوٸی۔

فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے۔

شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کئے جس کے بعد وہ کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار پائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *