سفاری پارک کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے

لاہور (پاکستان امیج) لاہور سفاری زو کی انتظامیہ نے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سفاری زو انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کا داخلہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ پارک کا جنرل ایریا اور جنگل سفاری صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کیلئے کھلے ہوں گے۔

ڈے لائن سفاری اور ایکوریم بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کرنیوالوں کیلئے کھلےہو نگے تاہم نائٹ لائن سفاری میں سیاح شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک شیروں کی شرارتوں اور اٹکھیلیوں کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے۔

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سفاری زو انتظامیہ نے نئے اوقات کے پیشِ نظر اپنے انتطامات مکمل کرلیے ہیں، سیاحوں کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ عوام بدلتی رتوں میں قدرت کی دلکش تخلیق کا نظارہ کریں، فرصت کے لمحات کو یادگار بنائیں اور اپنی فیملیز کیساتھ سفاری زو آ ئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *