سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے پر سرفراز نے رد عمل جاری کر دیا

کراچی (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز سے قبل پریکٹس کے سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ سعود شکیل کو پاکستانی ٹیم کا نائب کپتان منتخب ہونے مبارکباد دیتا ہوں، یہ اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل بہت ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، اسکی قیادت میں سندھ کی ٹیم نے ٹی20 چیمپئین شپ جیتی جبکہ انڈر-19 ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے سعود شکیل کو کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کروں گا، ایسے لڑکے پر توجہ دے رہے ہیں جو نچلے لیول سے کپتانی کرتا آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں کپتانی شان مسعود اور نائب کپتانی شاہین آفریدی سے لیکر سعود شکیل کو دیدی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *