سعود شکیل نے دھواں دار بیٹنگ کر کے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

حیدر آباد(پاکستان امیج)نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مڈل آرڈر بیٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بنائی، انہوں نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ سعود شکیل 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر آرین دت کا شکار بنے، انکی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سعود شکیل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا حصہ انضمام الحق نے یہ اعزاز 30 گیندوں پر 1992 میں سرانجام دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *