سعودی عرب کا پاکستانیوں کیلئے ایک ہزار گھر تعمیر کرکے دینے کا اعلان لیکن یہ کن لوگوں کو ملیں گے؟ جانئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) سعودی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے خاندانوں کیلئے ایک ہزار مستقل ڈیزائن شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے ایک بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

صالح ظافرنے روزنامہ جنگ کیلئے لکھا کہ یہ منصوبہ کے ایس ریلیف کی جانب سے وسیع اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں کمیونٹیز کی تعمیر نو کو فروغ دینا ہے۔ یہ اعلان رواں ماہ کے اوائل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں کے ایس ریلیف کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل آف آپریشنز انجینئر احمد علی البائز نے پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *