سعودی سپر کپ فائنل ہارنے پر مداح نے کھلاڑی کی پٹائی کردی

جدہ (پاکستان امیج )سعودی سپر کپ کا فائنل ہارنے پر الاتحاد کے فین نے ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق حمد اللہ کو ہنٹر سے پیٹ ڈالا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق الہلال نے ایونٹ کے فائنل میں الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا، شکست کے بعد الاتحاد کے کھلاڑی نے مایوسی کے عالم میں سٹینڈ میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر فین نے حمد اللہ پر دو بار کوڑے برسائے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سعودی سپر کپ کے فائنل میں الہلال نے الاتحاد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی لیکن میچ کے بعد عجیب منظر دیکھا گیا۔الاتحاد کی جانب سے میچ کا واحد گول کرنے والے عبدالرزاق حمد اللہ نے شکست پر مایوسی کے عالم میں سٹینڈز میں کھڑے فینز پر پانی پھینکا جس پر ایک فین بے قابو ہوگیا اور دو بار عبدالرزاق حمد اللہ پر کوڑے برسائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *