لاہور(پاکستان امیج )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے، اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image