سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہو گئی تھی؟ اب کیسے ہیں،فواد چودھری کا جج احتساب عدالت سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)احتساب عدالت میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد بردکیس کی سماعت کے دوران فواد چودھری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہو گئی تھی؟ اب کیسے ہیں، جج محمد بشیر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس ایسے ہی خبر بنا دیتے ہیں اخبار والے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں فوادچودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کیس کی سماعت ہوئی، فوادچودھری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،احتساب عدالت نے فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا،فوادچودھری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہو گئی تھی؟ اب کیسے ہیں، اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا،جج محمد بشیر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس ایسے ہی خبر بنا دیتے ہیں اخبار والے۔

وکیل صفائی نے کہاکہ فوادچودھری سابق وفاقی وزیر اور وکیل بھی ہیں، جیل میں بی کلاس دی جائے،جج محمد بشیر نے کہاکہ میں فواد چودھری کیلئے جیل میں بی کلاس کا لکھ دوں گا۔

فوادچودھری کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی احتساب عدالت نے فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا اور فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر یکم فروری کو دلائل طلب کرلئے۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست دی اس پر آرڈر کردیں،جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ ملاقات ہو نہیں جاتی اڈیالہ جیل میں؟وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ نیب کا ماحول اور تھا، جیل میں مسائل آتے ہیں،جج نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پھر ایسا کرتے ہیں فوادچودھری کو نیب میں رہنے دیتے ہیں،وکیل صفائی عامر عباس نے کہاکہ جی سر پھر 2دن کیلئے نیب کے پاس رہنے دیں،2دن کا ریمانڈ اور دے دیں،31روز کا ریمانڈ ہو جائے گا، خبروں میں بھی آئے گا۔

صحافی کے سوال ’’آپ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکےہیں، کیا کہیں گے؟فوادچودھری نے کہاکہ حالات آپ کے سامنے ہیں، بہتری کی امید ہی کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *