لاہور (پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی ہے ۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل 2 میچوں میں بلے بازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔
قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔
Pakistan Image