لاہور (پاکستان امیج) سری لنکا کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بھارتی باؤلرز کے گرویدہ ہوگئے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد عامر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ورلڈ کلاس قرار دے دیا۔بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بھارتی بولرز کی جانب سے ورلڈ کلاس بولنگ دیکھنے میں آئی، یہی ورلڈ کلاس بولنگ کہلاتی ہے۔
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں بھارت نے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اوور میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، محمد سراج نے 3، بومرہ اور جڈیجا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Pakistan Image