کراچی (پاکستان امیج)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد کپتان بابر اعظم سے ہوئی گفتگو کا احوال بتا دیا۔
نجی ٹی وی شو میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ پر تبصرے کے دوران شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ہر میچ کے بعد جو پلیئر اچھا پرفارم کرے اسے کال کرکے مبارکباد دیتے ہیں یا پھر جو اچھا نا کرے ان سے گفتگو کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد میری بابر اعظم سے فون پر بات ہوئی، گفتگو میں میں نے بابر اعظم کو سری لنکا کیخلاف جیت کی مبارکباد دی اور کہا پر اعتماد رہو کیونکہ تم بڑے میچ کے کھلاڑی ہو ، اگرچہ گزشتہ میچز میں بدقسمت رہے لیکن آنے والے میچز میںضرور بڑا سکور کروگے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ میری بات کے جواب میں بابر بھی مثبت پرفارمنس کے خواہش مند نظر آئے۔
Pakistan Image