لاہور (پاکستان امیج) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری یونیورسٹیوں میں بھرتیوں کا عمل روک دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو بھرتی کے اشتہارات کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی، بھرتیوں کی روک تھام کے لئے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 18 ستمبر کو پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیاں روکنے کا کہا تھا جس کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تمام جامعات میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی۔
Pakistan Image