سرکاری ملازمین کیلیے بری خبر ، ہفتے کی چھٹی ختم کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج)وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کیے جانے کا امکان ہے اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتے کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہو گی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *