سرکاری سطح پررواں برس گندم درآمد نہ کرنے کافیصلہ ،سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں کمی کا پلان بھی منظور

اسلام آباد( پاکستان امیج)سرکاری سطح پررواں برس گندم درآمد نہ کرنے کافیصلہ ،ای سی سی نے گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں کمی کےلیے جامع پائیدار پلان کی منظوری بھی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گندم کے ذخائر کافی ہونے پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے رواں برس سرکاری سطح پر گندم کی درآمد نہ کرنے کی سفارش کی جس کی کابینہ کی اقتصادی را بطہ کمیٹی نے منظوری دے دی، نگران وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ، گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں کمی کا پلان بھی منظور کرلیا گیا، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں گندم کی طلب ورسد کودرست سمت میں مستحکم رکھنے سے متعلق وزارت فوڈ سیکیورٹی کی سرکاری سطح پررواں برس گندم کی درآمد نہ کرنے کافیصلہ کیا۔

“جنگ ” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجی شعبہ ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کرسکتا ہے تاہم سرکاری سطح پر رواں برس گندم درآمد نہیں کی جائے گی ، ای سی سی نے گلگت بلتستان میں سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں میں کمی کےلیے جامع پائیدار پلان کی منظوری دے دی اور وزارت خزانہ اوروزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ ای سی سی کی ہدایت کے مطابق گندم کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار کا متعین کیاجائے ، ای سی سی اجلاس میں وزیراعلی ٰ گلگت بلتستان بھی موجود تھے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *