سرکاری حج سکیم، دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد(پاکستان امیج) سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی، عازمینِ حج آج رات 12 بجے تک واجبات جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مقررہ تاریخ تک 1200 عازمین حج نے دوسری قسط جمع نہیں کرائی، جنہیں ادائیگی کی یاد دہانی کے لیے انفرادی پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رہ جانے والے عازمین حج کے لیے واجبات جمع کرانے کا آج آخری موقع ہے، مقررہ وقت تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازمین کو پہلی قسط واپس کر دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *