سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلی مرتبہ ٹیم سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک مرتبہ پی ایس ایل فاتح بنانے والے سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹس میں شامل کیا گیا لیکن وہاں کسی ٹیم نے انہیں نہیں خریدا۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر منتخب ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا حصہ بن گئے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *