سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق ترجمان اوگرا نے اہم بیان جاری کر دیا

لاہور(پاکستان امیج )ترجما ن اوگرا نے سردیوں میں گیس کی شارٹیج پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس کم ہے اور ڈیمانڈ زیادہ ہے ، کھانے کے وقت گیس فراہمی ترجیح ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ترجمان اوگر ا عمران غزنوی نے کہا کہ گیس سیفٹی پر پچھلے سال سے کمپین کر رہے ہیں، پیمرا کے ذریعے سارے چینلنز پر پبلک سروس پیغامات بھی چلائے ہیں، گیس اور ہیٹر کے استعمال پر لوگوں کو معلومات بھی فراہم کی ہیں ،ہم نے آٹھ دس اخبارات میں خصوصی رپورٹس بھی شائع کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر گیس سلینڈر مینو فیکچررز کی فہرست موجود ہے، ظاہر ہے جو کمپنی گیس سلینڈرزز بناتی ہیں، وہ غیر معیاری سلینڈرز استعمال نہیں کر سکتے ، ہم وقت کے ساتھ انہیں چیک بھی کرتے ہیں، مارکیٹ میں ملنے والے چھوٹے سیلنڈر غیر معیاری ہوتے ہیں ۔جب بھی ہمیں اطلاع ملتی ہے تو انفورسمنٹ ٹیم ناقص سلینڈرز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں ، ایف آئی آرز کی جاتی ہیں، گوجرانوالہ ، لاہور اور کراچی میں چیئرمین خود کارروائی کر رہے ہیں۔حادثات کی دو جوہات ہیں، ایک غیر معیاری سلینڈر، لیکن ایل پی جی ہیوی گیس ہے ، جب لیک ہوتی ہے تو بیٹھ جاتی ہے اور نیچے نیچے چلتی ہے ،اس پر ہم نے بہت احتیاط کرنی ہے ، اس کا استعمال بہت احتیاط سے کرنا چاہیے ، سلینڈر کا ایک باقاعدہ وزن ہے ، وزن چیک کریں اور پھر سلینڈر خریدیں، کچھ پیسے زیادہ خرچ کر لیں لیکن اپنی اور اپنے بچوں کی جان کو محفوظ بنائیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *