سحر ہاشمی پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں، ادائیگیوں میں تاخیر پر آواز اٹھا دی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر خاموشی توڑتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی گزشتہ دو سے تین برسوں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔

اداکارہ کو ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد خاصی پذیرائی ملی جبکہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبول بنایا اور وہ جلد ڈرامہ ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔

سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر کرے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے لیکن جب ادائیگی مہینوں رکی رہے تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے۔

ان کے اس مؤقف نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *