سحر خان بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی معروف اداکارہ سحر خان جو کم عرصے میں 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کر چکی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئیں۔

سحر خان نے 2018 میں نجی ٹی وی کے مشہور سیریل سے ڈیبیو کیا، جبکہ انہوں نے دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، حال ہی میں وہ مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ڈرامے ایک اور پاکیزہ کی لانچ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر سحر خان نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس پہنا، جس میں بلیک پلازو پینٹس، براؤن ٹاپ اور براؤن بلیزر شامل تھا۔

سحر خان کے اس بولڈ انداز نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا، ایک صارف نے لکھا کہ شہرت اور جدیدیت کے اس سفر میں فحاشی اختیار کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔

ایک اور نے کہا کہ سحر! اپنی پہچان قائم رکھو، ورنہ تم بھی بدنیتی پر مبنی طرزِ زندگی کا شکار ہو جاؤ گی، جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس لباس میں پاکیزہ جیسا کردار کر رہی ہیں؟

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *