سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، یاد رہے کہ سجل علی سال 2020 میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں جبکہ دونوں کے درمیان طلاق سال 2022 میں ہوگئی تھی۔

اداکارہ اپنی طلاق کے بعد بہت کم شادی کے موضوع پر بات کرتی نظر آتی ہیں مگر اس بار شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے تفصیل سے بات کی، اداکارہ نےحال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بارے میں معاشرے میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ لڑکی سے کہا جاتا ہے کہ وہ جتنا پڑھ لکھ لے شادی تو اسے ضرور کرنی ہے۔

اداکارہ کے مطابق لڑکیوں کو کہا اور سکھایا جاتاہے کہ چاہے وہ کچھ بھی کرلیں لیکن آخر میں ان کی شادی ہی ہونی ہے جو کہ سچ بات بھی ہے، شادی ایک خوبصورت رشتہ اور خیال ہے لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہاں شادی کے لیے صحیح شخص کا مطلب صرف خاتون کا خیال رکھنے والا شخص نہیں بلکہ دونوں افراد کا خیال رکھنے والا شخص ہے، اس لیے ہر کسی کو بہتر شخص ملنے پر شادی کرلینی چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *